33.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومتجارتی خبریںسیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 29فیصداضافہ

سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 29فیصداضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 7359000ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 5714000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا،اپریل میں 826000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 35فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں 614000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر36فیصداضافہ ہواہے، مارچ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 609000ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593870

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں