29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیمنٹ کی برآمدات میں جنوری کے دوران30.25 فیصد، مجموعی فروخت میں 14.05...

سیمنٹ کی برآمدات میں جنوری کے دوران30.25 فیصد، مجموعی فروخت میں 14.05 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):سیمنٹ کی برآمدات میں جنوری 2025 کے دوران30.25 فیصدکا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14.05 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2024 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 581691 ٹن تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات 446595 ٹن رہی تھی۔

اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 135096 ٹن یعنی 30.25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 3.894 ملین ٹن رہا ہے جبکہ جنوری 2024 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.414 ملین ٹن رہی تھی۔ اس طرح سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 0.480 ملین ٹن یعنی 14.05 فیصد کی شرح نمو ریکارڈکی گئی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نارتھ زون میں سیمنٹ تیار کرنے والی صنعتوں کی فروخت جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران 12.08 فیصد اضافہ سے 2.434 ملین ٹن کے مقابلہ میں 2.728 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ جنوبی زون کی صنعتوں کی فروخت 19.04 فیصد کی بڑھوتری سے 0.98 ملین ٹن کے مقابلہ میں 1.166 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اے پی سی ایم اےکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 25-2024 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 1.71 فیصدکی کمی واقع ہوئی ہے اور سیمنٹ تیارکرنے والی مقامی صنعتوں کی مجموعی فروخت (برآمدات و مقامی) 26.827 ملین ٹن رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 24۔2023 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 27.295 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا تھا۔\

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555744

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں