سیمنٹ کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

78
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.59 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے ۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2021 تک کی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے 143.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.59 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 142.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مقداری لحاظ سے جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 9.33 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، پہلی ششماہی میں 3,921,554 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4,325,060 میٹرک ٹن تھی۔دسمبر2021 میں سیمنٹ کی برآمدات میں دسمبر2020 کے مقابلہ میں 44.28 فیصد کی نموریکارڈکی گئی ہے۔

دسمبر2021 میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 27.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر2020 میں 19.25 ملین ڈالرتھا۔