سیمنٹ کی برآمد ، جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر57 فیصداضافہ ریکارڈ

184
cement
cement

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر57 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے اب تک 7.15 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 57 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.57 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مہینہ میں اب تک0.51 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمد ریکارڈکی گئی

جوگزشتہ سال جون کے مقابلے میں 11فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 0.58 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 37.87 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت کاحجم 40.02 ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا