اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 جون 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1395 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.27 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل، 4 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ قیمت 1399 روپے تھی۔
جنوبی شہروں میں 12 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی، جو کہ گزشتہ ہفتے یعنی 4 جون کے مقابلے میں 0.29 فیصد زیادہ ہے۔ چار جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1437 روپے رہی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمینٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1,380 روپے،
راولپنڈی 1,363 روپے، گوجرانوالہ 1,440 روپے،سیالکوٹ 1,400 روپے،لاہور: 1435 روپے،فیصل آباد 170 روپے،سرگودھا، 1382 روپے،ملتان 1416 روپے،بہاولپور 1400 روپے اورپشاورمیں 1350 روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران کراچی میں سیمینٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1355 روپے،حیدرآباد 1430 روپے،سکھر 1550 روپے،لاڑکانہ 1416 روپے،کوئٹہ1450 روپے اورخضدارمیں 1443 روپے ریکارڈکی گئی۔ ملک کے جنوبی شہروں میں قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ شمالی شہروں میں معمولی کمی ہوئی۔