اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں مجموعی طور پر 14 فیصد جبکہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4 کروڑ 29 لاکھ 14 ہزار 815 ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 3 کروڑ 75 لاکھ 88 ہزار 959 ٹن ریکارڈ کیا گیا