اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2025 کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 140.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 34.924 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات سے 14.492 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔
اس طرح جولائی 2024 کے مقابلہ میں جولائی 2025 کے دوران سیمنٹ کی قومی برآمدات میں 140.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بالحاظ مقدار سیمنٹ کی برآمدات 117.50 کی بڑھوتری سے 4 لاکھ 3 ہزار 260 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 8 لاکھ 77 ہزار 86 میٹرک ٹن تک بڑی ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق جون 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2025 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی قومی برآمدات 16.54 فیصد کے اضافہ سے 41.848 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔