سیمنٹ کی قومی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 7.46 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس

36

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):سیمنٹ کی قومی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 7.46 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 9.64 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ مئی 2024 سیمنٹ کی برآمدات کا حجم8.97 ارب روپے رہا تھا ۔

اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 0.67 ارب یعنی 7.46 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ۔