سیمنٹ کی مقامی طلب میں 25 سال کے دوران سالانہ 6.6 فیصد اضافہ ہوا، تجزیاتی رپورٹ

85
سیمنٹ کی برآمدات میں دوماہ کے دوران 130 فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) گذشتہ 25 سال کے دوران سیمنٹ کی مقامی طلب میں اوسط سالانہ 6.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال 2018ءکے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعت کی شرح نمو میں 15.4 فیصد کا غیرمعمولی اضافہ ہوا تاہم رواں مالی سال میں صنعت کی شرح ترقی میں کمی کا خدشہ ہے جس کا بنیادی سبب قومی معیشت کے ڈھانچہ میں ہونے والی تبدیلیاں ہیں۔ ٹارس سکیورٹیز کے تجزیہ کار فراز عباس نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیمنٹ کی طلب میں 5 فیصد کمی متوقع ہے جس سے مالی سال 2019ءکے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت/کھپت میں 2 فیصد کی کمی ہو سکتی ہے اور فروخت میں کمی سے مقامی صنعت کی شرح نمو میں کمی واقع ہوگی۔