32.7 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومتجارتی خبریںسیمنٹ کی مقامی فروخت میں اپریل 2025 کے دوران 7.66 فیصد اضافہ

سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اپریل 2025 کے دوران 7.66 فیصد اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اپریل 2025 کے دوران 7.66 فیصد جبکہ برآمدات میں 34.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ( اے پی سی ایم اے) کے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2025 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.516 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2024 کے دوران فروخت کا حجم 2.337 ملین ٹن رہا تھا۔

اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 0.179 ملین ٹن یعنی 7.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے( مزید برآں اس دوران سیمنٹ کی برآمدات 34.56 فیصد کی نمایاں بڑھوتری سے 6 لاکھ 14 ہزار 214 ٹن کے مقابلہ میں 8 لاکھ 26ہزار 457 ٹن تک بڑھ گئیں۔ اے پی سی ایم اے کے مطابق اپریل 2025 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 13.24 فیصد کے اضافہ سے 3.342 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2024 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کا حجم 2.951 ملین ٹن رہا تھا۔

- Advertisement -

اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 0.32 فیصد کے اضافہ سے 37.454ملین ٹن رہی ہے ۔ اے پی سی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ سیمنٹ کی قومی صنعت کی کارکردگی میں بہتری ہوئی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں