21.6 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںسینئر ایڈوئزروفاقی محتسب محمد سیم اختر کا ایکسین فیسکو تاندلیانوالہ آفس میں...

سینئر ایڈوئزروفاقی محتسب محمد سیم اختر کا ایکسین فیسکو تاندلیانوالہ آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی):وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر سینئر ایڈوائزروفاقی محتسب محمد وسیم اختر سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایکسین فیسکو تاندلیانوالہ ڈویژن فیصل آباد آفس میں پیر کو کھلی کچہری کا انعقادکیا جس میں وفاقی محتسب اعلیٰ ریجنل آفس فیصل آباد کے انچارج وایڈوائزر شاہد حسین جیلانی سمیت واپڈا فیسکواوردیگر مختلف وفاقی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر 60 شکایت کنندگان نے اپنی معروضات پیش کیں جن میں سے زیادہ تر شکایات فیسکو اور نادرا سے متعلق تھیں اور ان میں سے اکثریتی شکایات کو سینئر ایڈوائزر محمد وسیم اختر کی ہدایات کی روشنی میں موقع پرہی نمٹاتے ہوئے ان کا ازالہ کردیا گیا تاہم کچھ شکایات انویسٹی گیشن سے متعلق تھیں لہٰذا شکایت کنندگان سے فزیکل درخواستیں وصول کرلی گئیں اور انہیں یقین دلایا گیا کہ انشااللہ ان شکایات کوبھی انویسٹی گیشن کے ذریعے جلد حل کردیا جا ئے گا۔

- Advertisement -

کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایڈوائزر محمد وسیم اخترنے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد وفاقی اداروں سے متعلق عوامی شکایات کا مفت،گھر کی دہلیز کے قریب فوری ازالہ کرنا اور عوام میں اپنے حقوق کے تحفظ کے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں موجود سائلین اور میڈیا کے توسط سے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ کسی بھی شخص کوکسی بھی وفاقی سرکاری ادارے سے متعلق کوئی مسئلہ در پیش ہو تووہ بغیر وکیل کے سادہ کاغذ پر درخواست دیں،وفاقی محتسب کا ادارہ ہمہ وقت آپ کی خدمت، مسائل کے فوری حل اور انصاف آپ کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گا۔

آخر میں سینئر ایڈوائزر نے سائلین کے محتسب کے ادارے پر بھرپوراعتماد اور کھلی کچہری میں اپنے مسائل پیش کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے مسائل ہر قیمت پر حل ہونگے۔ اس موقع پر شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی، سینئر ایڈوائزر محمد وسیم اختر اور ریجنل آفس انچارج و ایڈوائزر شاہد حسین جیلانی کی کاوشوں کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے ادارہ کا شکریہ ادا کیا جس کے باعث ان کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہوسکا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جا ئے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573447

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں