اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست 4 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے ۔ سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
درخواست گزار نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اس درخواست پر 4 فروری کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔ اس سے قبل 7 نومبر 2024 کی سماعت کازلسٹ سے منسوخ کر کے کیس کو نو سکوپ لسٹ میں شامل کر لیا گیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے 27 اگست کو جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا تاہم اِسی نوعیت کی ایک اور درخواست دائر ہونے پر دونوں کیسز کو یکجا کر کے دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔