لاہور۔8اپریل (اے پی پی):سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب سے وائلڈ لائف عالمی تنظیم فورپا کی ٹیم نے مارگلہ والڈ لائف ریسکیو سنٹرمیں ملاقات کی۔اس دوران والڈ لائف کے تحفظ،بریڈنگ،ایکوسٹم کی فراہمی،تکنیکی معاونت،جدید طبی آلات کے فراہمی و استعمال اور والڈلائف پنجاب کے سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
فورپا ٹیم ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عامر خلیل، ڈاکٹر ایوانووا، ڈاکٹر فرانک گوریٹز اور ویلیزر اینگلوف پر مشتمل تھی۔فورپا کی ٹیم کومبنگ آپریشن میں برآمد شدہ 8سیاہ ریچھوں کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی خصوصی درخواست پر جانوروں کے علاج کے لئے پاکستان پہنچی تھی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنی گفتگو میں کہا کہ والڈ لائف کے تحفظ سے متعلق لوکل کمیونٹی کو ٹرینڈاورعوام الناس کے لیے آگاہی مہم چلایں گے۔اپنی یونیورسٹیوں میں جنگلی حیات سے متعلق شعبے کا قیام اورآر اینڈ ڈی کا افتتاح کریں گے۔
والڈ لائف پنجاب کے سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ اور والڈ لائف سنٹرز کو جدید طبی آلات سے لیس کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور زو،سفاری زو اور جنوبی پنجاب میں جانوروں کی آسانی کے لیے مکمل میڈیکل سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے کام جاری ہے۔وزیراعلی مریم نواز کے حکم پروالڈلائف کو ریسکیو کرنے کے لیے باقاعدہ اور مکمل انفراسٹرکچر اور بریڈنگ سے متعلق ایکشن پلان تیار ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف تحفظ جنگلی حیات کے لیے پرعزم ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی خاص ہدایت پروائلڈ لائف انٹرنیشنل سٹینڈرڈز کے اہداف کے حصول کے لیے حکومت پنجاب ہردم کوشاں ہے۔ مریم اورنگزیب نے فورپا ٹیم کی پاکستان آمد، جنگلی جانوروں کے علاج معالجے اور تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔