سینوفارم ویکسین کی 5لاکھ خوارکوں پر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچ گئی

48
پاکستان میں تقریباً دو سال بعد پہلا روز جس میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):سینوفارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ پاکستان پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کے مطابق چین سے سینو فارم ویکسین کی 5لاکھ کی کھیپ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچی ہے ۔ این سی اوسی کا مزید کہنا تھا کہ چین سے کورونا ویکسین کی مزید پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی ۔ 31مئی کو پاکستان بھر میں کورونا کی 3لاکھ 11ہزار 294خوراکیں لگائی گئیں ۔