- Advertisement -
سرینگر ۔ 14 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام نے جس والہانہ طریقے سے حالیہ بھارتی انتخابی ڈرامے کو مسترد کیا ہے اس سے بھارتی حکمران حواس باختہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے کشمیر کے بارے میں حالیہ دھمکی آمیزپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیر معقول بیانات سے حالات بدتر رخ اختیار کر رہے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میںکہا تھا کہ کشمیر کی زمینی صورتحال ایک سال میں تبدیل واقع ہو جائے گی ۔ انہوں نے پتھراﺅ کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50572
- Advertisement -