22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںسینٹرل ریسکیو اسٹیشن سیالکوٹ پر ریسکیو 1122کی فرضی مشق کا انعقاد

سینٹرل ریسکیو اسٹیشن سیالکوٹ پر ریسکیو 1122کی فرضی مشق کا انعقاد

- Advertisement -

سیالکوٹ۔18اگست (اے پی پی):ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 سیالکوٹ دفتر کا دورہ کیا اور سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔

اس دورہ کے دوران ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے سٹاف کی ظاہری حالت کے علاوہ ریسکیو وہیکلز کے اندر موجودسامان، سٹور کی انوینٹری، اکاؤنٹ آفس، ریسکیو وہیکلز کی مرمت کے معاملات و بلنگ اور کمیونٹی ٹریننگ کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ بعدازاں انہوں نے ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنا اور آگ پر بروقت قابو پانے کی فرضی مشق بھی کروائی، جس میں ریسکیورز کی آپریشنل صلاحیتوں کو پرکھا گیا۔

- Advertisement -

ریسکیو محافظین نے بھی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے اورسی پی آر کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر کے ہمراہ آڈٹ ٹیم کے ممبرز ٹرانسپورٹ انچارج حامد، اکاؤٹنٹ گوجرانوالہ محمود، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال ،ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ، اسٹیشن کوآرڈینیٹر محمد رضا، سٹور انچارج رضوان اور وقاص کے علاوہ شفٹ انچارج سلیمی شامل تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380469

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں