سینٹرل پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا

83

کراچی۔ 22 فروری (اے پی پی):سینٹرل پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق نیٹال کالونی ناظم آباد نمبر 3 کی حدود میں سینٹرل پولیس اور ڈاکوکے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعدایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کےاس کے قبضے سے ایک پسٹل 9 ایم ایم بمعہ 3 راؤنڈ ز اورایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے گرفتار زخمی ملزم رضوان ولد محمد حفیظ کوعلاج معالجہ کے لیےہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نےگرفتار ملزم سے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔