سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 17.297 ارب روپے لاگتی 8 منصوبوں کی منظوری دے دی ، 98.161 ارب لاگتی 2 منصوبے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کر دی

85
Central Development Working Party
Central Development Working Party

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت اجلاس میں 17.297 ارب روپے کی لاگت 8 منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے 2 منصوبے جن کی لاگت 98.161 ارب ہے ایکنک کو بھیجنے کی سفارش کر دی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، اویس منظور سمرا، پلاننگ کمیشن کے ممبران، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کامران رحمان کے علاوہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایجنڈے میں زراعت اور خوراک، توانائی، گورننس، صحت، اعلیٰ تعلیم، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن، آبی وسائل، تعلیم، توانائی کی حکمرانی، اور صنعت و تجارت سیمت دیگر منصوبوں کو منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔اجلاس میں زراعت اور خوراک کے شعبے سے متعلق ایک منصوبہ "سندھ لائیو سٹاک اینڈ ایکواکلچر ڈویلپمنٹ جسکی لاگت 38,360 ملین تھی اسکو منظوری کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔ اس منصوبے کا مقصد سندھ میں مویشیوں اور آبی زراعت کے شعبوں کی مسابقت، شمولیت، موسمیاتی لچک اور پائیداری کو بڑھانا ہے۔

توانائی کے شعبے سے متعلق ایک منصوبہ ” اسلام آباد ویسٹ سب اسٹیشن (نظرثانی شدہ)” منصوبہ جس کی مالیت 59,801 ملین ہے اسکو منظوری کے لئے غور کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا۔اجلاس میں گورننس سے متعلق دو منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں "پاکستان منٹ فیز-II-A کی جدید کاری اور اپ گریڈیشن (نظرثانی شدہ)” جسکی مالیت 2479.212 ملین کی منظوری دی گئی۔ جبکہ دوسرا منصوبہ "پروجیکٹ مینجمنٹ، ٹیکنیکل اسسٹنس، اور ادارہ جاتی مضبوطی فیڈرل پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (FPMU) کے ذریعے 2022 کے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو پروگرام جسکی لاگت 2380 ملین روپے ہے کی بھئ منظوری دی گئ۔

مزید برآں، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے شعبوں سے متعلق پانچ منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی جن میں "سمارٹ انوائرمنٹل سینی ٹیشن سسٹم اینڈ لینڈ فل پروجیکٹ – گوادر (نظرثانی شدہ)” جسکی مالیت 3277.160 ملین روپے ہے، "پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ برائے تعمیراتی پانی کی صفائی کے پلانٹ (WWTP) بابو صابو، لاہور (نظرثانی شدہ)” جسکی لاگت 78.492 ملین روپے یے، لاہور اور فیصل آباد واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیز، پنجاب کی کارکردگی میں بہتری کے لیے کیپیسٹی بلڈنگ پراجیکٹ”، جسکی لاگت 4238.850 ملین روپے ہے سمیت دیگر کو منظور کیا گیا۔مزید برآں، اجلاس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق "لاہور میں ریجنل نیوکلیئر سیفٹی انسپکٹوریٹ کا قیام (نظر ثانی شدہ)” جسکی لاگت 515 ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔