اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):سینٹورس مال کی تیسری منزل پر مونال فوڈ پوائنٹ کے باورچی خانے میں اتوار کی دوپہر آگ لگ گئی۔ٹی وی چینل کی رپورٹس کے مطابق فائر برگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں جو مبینہ طور پر مال کی دوسری منزلوں تک پھیل رہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آگ کی وجہ سےسینٹورس میں موجود لوگوں کو باہر نکال دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اسلام آباد کے شاپنگ مال میں آگ لگنے کا معاملہ پرمال میں پھنسے افراد کو عقبی راستے ایف ایٹ کی جانب سے نکالنے کی کوشش کی جارہی، جو لوگ مال میں پھنسے ہیں ان سے گذارش ہے کہ 15 پر رابطہ کریں۔ ریسکیو اور آگ بجھانے کےلیے ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کیا جا رہا ہے۔