سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا پرسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر لفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک کی یاد میں منعقد ادبی ریفرنس سے خطاب

191

چکوال ۔ 4 جولائی (اے پی پی) سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ 1976میں ذوالفقار علی بھٹو جنرل ضیاءالحق کی بجائے جنرل مجید ملک کو چیف آف آرمی سٹاف بنا دیتے تو آج تک جمہوریت کا تسلسل قائم رہتا اور جمہوریت کبھی بھی ڈی ریل نہ ہوتی۔ وہ انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان اور پرسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام سابق وفاقی وزیر لفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک کی یاد میں منعقد ادبی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ریفرنس سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد، رکن قومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال، پاکستان فیڈریشن آف کامرس کے نائب صدر ظفر بختاوری ، پرسٹن یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اللہ ودہایو نے بھی خطاب کیا جبکہ جنرل مجید ملک کے صاحبزادے اور سینئر بیورو کریٹ ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔