29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںسینٹ نے دھماکہ خیز مواد (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا

سینٹ نے دھماکہ خیز مواد (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):سینٹ نے دھماکہ خیز مواد (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا، جس کا مقصد دھماکہ خیز مواد سے متعلقہ جرائم کی روک تھام، قانونی دائرہ اختیار کی وضاحت اور سزاؤں میں سختی لانا ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں یہ بل وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی جانب سے پیش کیا گیا، جس کے تحت دھماکہ خیز مواد ایکٹ 1884 میں نمایاں ترامیم کی گئی ہیں تاکہ جدید تقاضوں کے مطابق قانون کو ہم آہنگ کیا جا سکے۔بل میں دھماکہ خیز مواد کی غیر قانونی تیاری، ذخیرہ، قبضہ، فروخت، نقل و حمل، درآمد یا برآمد پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

ان سزاؤں میں تین سے سات سال تک قید، پانچ لاکھ سے دو کروڑ روپے تک جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔بل کی اہم شقوں میں نئی دفعات 5اے اور 5بی کا اضافہ شامل ہے، جو خلاف ورزیوں کو معمولی اور سنگین اقسام میں تقسیم کرتی ہیں اور ہر قسم کی خلاف ورزی کے لیے علیحدہ سزائیں مقرر کرتی ہیں، جن میں انتظامی جرمانے سے لے کر قید و جرمانہ تک شامل ہے۔

- Advertisement -

بل کے مطابق، بغیر لائسنس دھماکہ خیز مواد سے متعلق کسی بھی سرگرمی پر ایکسپلوسیو سبسٹینسز ایکٹ 1908 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ایسے تمام مقدمات اب انسداد دہشتگردی عدالت میں چلائے جائیں گے۔ ان ترامیم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے مطابق قانون کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ اورغیر قانونی سرگرمیوں اور چوری کی روک تھام ممکن بناناہے۔حکومت پرعزم ہے کہ اس قانون کے نفاذ سے ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، خطرناک مواد پر کنٹرول، اور دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600410

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں