23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومکھیل کی خبریںسینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آٹھویں میچ...

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آٹھویں میچ میں بارباڈوس رائلز کو 12رنز سے ہرا دیا

- Advertisement -

سینٹ کٹس۔22اگست (اے پی پی):سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے کیریبین پریمیئر لیگ کے آٹھویں میچ میں بارباڈوس رائلز کو 12 رنز سے شکست دے کر لیگ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے ملنے والے 175 رنز ہدف کے تعاقب میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم 18ویں کی دوسری گیند پر 162 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے کپتان جیسن ہولڈر کو شاندار آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو وارنر پارک، باسیٹری، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے سی پی ایل کے آٹھویں میچ میں بارباڈوس رائلز کے کپتان رومین پائول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناکر بارباڈوس رائلز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 175 رنز کا ہدف دیا۔ کائل میئرز نے 42 رنز بنائے جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے 38 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں اوپننگ بلے باز آندرے فلیچر 25 اورپاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے ناقابل شکست 19 رنز سکور کیے۔ بارباڈوس رائلز کی جانب سے ریمن سیمنڈز نے 3جبکہ ڈینیئل سیمز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بارباڈوس رائلز کی ٹیم مطلوبہ 175 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 18ویں اوور کی دوسری گیند پر 162 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔

- Advertisement -

قدیم ایلینے42 رنز بناکر آئوٹ ہوئے،برینڈن کنگ 22 اور کپتان رومین پائول 21 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ پاکستان کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ اورنیوین بدیسی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے کپتان جیسن ہولڈر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی سی پی ایل میں دوسری فتح ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں