اسلام آباد ۔ 16 مارچ (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کے خلاف جماعتی تفریق اور صوبائی سیاست سے نکل کر آگے بڑھنا ہو گا، پاکستان کو اس لمحے ”ایک مکمل قوم“ کی سوچ کی ضرورت ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میل ملاقاتوں میں احتیاط اور صابن سے باقاعدگی سے ہاتھ دھوکر وائرس کا پھیلاو¿ روکنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور سیاستدان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے حلقوں میں ایک ایک فرد تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی آواز پہنچائیں، عہدوں اور مناصب سے بالاتر ہو کر ہر کوئی اس مشکل وقت میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت قوم انشاءاللہ اس وباءکو شکست دیں گے۔