سینیٹر احمد خان کی پاپام، ملت ٹریکٹر اور آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ انڈسٹری کے نمائندوں کے ہمراہ مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد سے ملاقات

205
APP67-11 ISLAMABAD: March 11 - CEO Telenor Pakistan, Irfan Wahab Khan, calls on Advisor to the Prime Minister on Commerce, Textile, Industries and Production & Investment Mr Abdul Razak Dawood. APP

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیدا وار کے چیئرمین سینیٹر احمد خان نے پاپام، ملت ٹریکٹر اور آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ انڈسٹری کے نمائندوں کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داؤد سے وزارت صنعت و پیدا وار کے کانفرنس روم میں ملاقات کی۔ پاپام کے نمائندے نے وفاقی وزیر کامرس کو آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ انڈسٹری آف پاکستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیر کامرس کو بتایا گیا کہ یہ ایشیاء کی سب سے پرانی کمپنی ہے۔نمائندوں نے بتایا کہ ڈبلیو ٹی اواور اے ڈی پی کے آنے سے ملک میں آٹو پارٹس کا کام کم ہوا ہے اس کیلئے موثر منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔2001 میں50 ہزار گاڑیاں تیار ہوتی تھیں۔2006ـ7 میں2لاکھ اور2008ـ9 میں48 ہزار کاریں تیار کی گئیں اور 2017ـ18 میں2.15 لاکھ گاڑیاں تیار کی گئیں۔ ملک میں گاڑیوں کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا مگر مقامی صنعت کے فروغ کی بجائے امپورٹ پر زیادہ توجہ دی گئی جس پر وزیراعظم کے مشیرنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان ملک کی مقامی صنعت کے فروغ کیلئے بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اس حوالے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں