
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سینیٹر اسحق ڈار کا سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو ایوان کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینیٹر اسحق ڈار کا سینیٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔