سینیٹر خوش بخت شجاعت کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز کا اجلاس

106
APP47-14 ISLAMABAD: November 14 - Senator Khushbakht Shujat Chairperson Senate Standing Committee on Postal Services presiding over a meeting of the committee at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 14 نومبر(اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پوسٹل سروسز نے محکمہ ڈاک میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے اور اس کو جدید بنانے کی تجویز دی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں خوش بخت شجاعت کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران سینیٹر رانا مقبول حسین، سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر میر کبیر احمد شاہی اور سینیٹر انور لعل نے شرکت کی۔ کمیٹی نے یہ تجویز بھی دی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی معاونت کی ذمہ داری واپس پوسٹل سروسز کو دی جائے۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ پاکستان پوسٹ کا لوگو بحال کیا جائے۔ اس سے پہلے پاکستان پوسٹ کے سینئر افسران نے محکمہ پوسٹل سروسز کو جدید بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ نے دور دراز علاقوں میں شہریوں کو گھر پر سہولت فراہم کرنے کیلئے الیکٹرانک منی آرڈر سروس متعارف کرائی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ”سیم ڈے ڈلیوری سروس“ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔