22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر روبینہ خالد کا یوم آزادی پر غربت کے خلاف جنگ جاری...

سینیٹر روبینہ خالد کا یوم آزادی پر غربت کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عہد

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان کے یوم آزادی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جو بے پناہ قربانیوں کا نتیجہ ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ دن قوم کو اتحاد، یکجہتی اور مادر وطن کی خدمت کے تجدید عہد کی یاد دلاتا ہے۔ معرکہ حق میں شاندار فتح پر پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سینیٹر خالد نے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

غربت کے خلاف جنگ میں بی آئی ایس پی کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھی بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم سے غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یوم آزادی کے موقع پر بی آئی ایس پی مستحقین کو ادائیگی کا ترجیحی طریقہ منتخب کرنے کا تحفہ دے رہا ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام کوششیں اور وسائل پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے وقف رہیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ پاکستان ہمیشہ سر سبز، خوشحال اور ترقی کی راہ پر ثابت قدم رہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں