لاہور۔6 مئی(اے پی پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ کے پس پردہ عزائم بے نقاب ہونے چاہئیں اورحملہ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے بھی احسن اقبال پر حملہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔