سیالکوٹ۔21فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین، صوبائی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمداخلاق ،سابق معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار، عمر ڈار ، چودھری علی اسج ملہی کے ہمراہ ضمنی الیکشن کے روز ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کےکارکن ماجد مہر کے گھر گئے ۔اس موقع پر وفاقی وزراء نے ماجد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی۔