26 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر شیری رحمان کی قوم کو عید کی مبارکباد، اتحاد اور اجتماعی...

سینیٹر شیری رحمان کی قوم کو عید کی مبارکباد، اتحاد اور اجتماعی ترقی کی اپیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن نے قوم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنا تمام پاکستانیوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔منگل کو اپنے ایک انٹرویو میں شیری رحمٰن نے پوری قوم اور بالخصوص نوجوان طبقہ پر زور دیا کہ بیرون ملک مواقع تلاش کرنے کی بجائے پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنے کو ترجیح دیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اس بات پر زور دیا کہ مرد اور خواتین دونوں کو ملک کی فلاح و بہبود کے لیے یکساں کردار ادا کرنا چاہیے اور پاکستان کے مفادات کو ہر چیز پر ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے خواتین کی مالی آزادی کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی مجموعی فلاح و بہبود کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر شیری رحمٰن نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کرنا چاہئے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ماحول کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577715

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں