اسلام آباد۔26دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے بنائی کمیٹی کے رُکن سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
پی آئی ڈی سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔