سینیٹر عرفان صدیقی نےمسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا

78
Senator Irfan Siddiqui

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نےپارٹی کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس جمعرات کو دوپہر ڈھائی بجے طلب کر لیا ہے۔

انہوں نے تمام پارٹی سینیٹرز کو اسلام آباد میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔