23.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس

سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر اظہار افسوس

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کے اہل خانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ علامہ ساجد میر کے انتقال سے شرافت اور اقدار کے دور کا خاتمہ ہو گیا ہے،وہ اپنی پوری زندگی قوم اور مذہب کی ترویج اور عوام کی خدمت کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ سرشار رہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ان کے انتقال سے نظریاتی سیاست میں ایک گہرا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ وہ اسلامی اقدار، نظریہ پاکستان اور مشرقی روایات کی علامت تھے۔

انہوں ے مزید کہا کہ تاج حیدر کے انتقال کے بعد، پروفیسر ساجد میر کے انتقال سے ایوان بالا میں ایک اہم خلا پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591804

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں