اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کےحضور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے بنوں اور ڈی آئی خان کے عظیم شہیدوں سمیت وطن کے ان سب جانثاروں کو بھی سلام جو ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے شعر ’’ شام وطن کچھ اپنے شہیدوں کاذکر کر-جن کے لہو سے صبح کا چہرہ نکھر گیا‘‘بھی لکھا ۔