سینیٹر فاروق ایچ نائیک بین الپارلیمانی یونین کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی و جمہوریت کے بلا مقابلہ ممبر منتخب ہوگئے

189

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):سینیٹر فاروق ایچ نائیک بین الپارلیمانی یونین کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق و جمہوریت کے بلا مقابلہ ممبر منتخب ہوگئے۔آئی پی یو کے مناما میں سالانہ اوو ایشیا پیسفک گروپ کے اجلاس میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے بھر پور انداز میں شرکت کی اور انسانی حقوق سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کو بھر پور انداز میں پیش کیا ،پارلیمانی وفد میں سینیٹ کی جانب سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر مشاہد حسین سید پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

سینٹ میڈیا سنٹر سے جاری بیان کے مطابق وفد آئی پی یو کی دعوت پر آئی پی یو کے سالانہ اجلاس میں شریک ہے ۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی یو کے شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،انسانی حقوق اور جمہوری روایات کا فروغ میرا مشن ہے،شرکاء کی معاونت سے انسانی حقوق کی سربلندی کے لئے بھر پور کوشش کرتا رہوں گا۔دریں اثناءچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کو مبارکباد دی۔

سینیٹر فاروق ایچ نائیک بلا مقابلہ انتخاب بطور ممبر آئی پی یو قائمہ کمیٹی انسانی حقوق و جمہوریت انکی انسانی حقوق کے لئے کاوشوں کا اعتراف ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک ایک تجربہ کار اور ماہر قانون دان ہیں۔چئیرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے ، آئی پی یو اہم فورم، انسانی حقوق سے متعلق علاقائی و عالمی معاملات کو موثر انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔