اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ، اللہ تعالی خادم حسین رضوی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے ، ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔