سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک فرانس پارلیمانی گروپ کے کنوینرشپ سے احتجاجاًً استعفی دیدیا

187

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاک فرانس پارلیمانی گروپ کے کنوینرشپ سے استعفی دیدیا۔سینیٹر فیصل جاوید خان نے جمعرات کے روز سینیٹ کے چیئرمین کو اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے جو انہوں نے فرانس کی جانب سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیز کاریکیچروں کی حوصلہ افزائی اور اسلام فوبیا کو تقویت دینے کے خلاف احتجاجاًً دیا ہے۔پاکستان تحریک سنٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے اپنے استعفے میں ، فرانس کے صدر کے ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین آمیزخاکوںکی حوصلہ افزائی کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ہماری رائے میں فرانسیسی صدر نے اسلامو فوبیا کو پھیلانے میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ اس کو مزید تقویت بخشی ہے جس کو ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دیگر بین الاقوامی فورموں میں کئی مرتبہ اجاگرکر چکے ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھی اس اقدام کے متعلق واضح موقف اپنایا اور ساتھ ہی یہ بات بھی واضح کی کہ فرانسیسی حکومت کی آزادی اظہار کی منطق کے نام پر دنیا کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کی مذکورہ بالا کارروائی کے احتجاج میں ، میں پاک فرانس پارلیمانی گروپ کے کنوینرشپ سے استعفی دینا چاہتا ہوں۔