سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں، مختلف رہنمائوں کا اظہار تعزیت

54
کوئی بھی گروہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور ذاتی مفاد کے لئے حکومت پر نہ تو دبائو ڈال سکتا ہے نہ ہی بلیک میل کرسکتا ہے، سینیٹر فیصل واوڈا

کراچی۔8ستمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں ۔ اس بات کی تصدیق فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں اور وہ بدھ کو اپنے خالق حقیقی سے جاملی ہیں ۔

فیصل واوڈا نے مزید لکھا ہے کہ ان کی والدہ مرحومہ کی نمازہ جنازہ (کل) جمعرات کو بعد نماز ظہر عائشہ مسجد ڈی ایچ اے فیز 7 میں ادا کی جائے گی ۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل ، سندھ اسمبلی میں اپوزشن رہنماء حلیم عادل شیخ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء خرم شیرزمان نے اپنے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائیں ۔