36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹر محمد اسحاق ڈارکا چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ...

سینیٹر محمد اسحاق ڈارکا چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے چین کی سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فونک تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو موجودہ علاقائی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا۔

- Advertisement -

نائب وزیر اعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پاک چین دوستی اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کے مشترکہ وژن کے لیے پاکستان کے مستحکم عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔ فریقین نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے، باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کرنے کے اپنے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے اپنے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ہر سطح پر قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588447

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں