24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتازہ ترینسینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں...

سینیٹر محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے

- Advertisement -

جدہ۔25اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے او آئی سی سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔او آئی سی سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین براہیم طہٰ اور او آئی سی کے لئےپاکستان کے مستقل نمائندے فواد شیر نے ان کا استقبال کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈاراو آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گاجو اسرائیلی فوجی جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے مجوزہ منصوبوں اور فلسطینی عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے باعث مزید سنگین ہو گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں