اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر خزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی پروقار تقریب بدھ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزرا ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی، اراکین پارلیمنٹ، سول و فوجی افسران اور مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں سمیت سیاسی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔