اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کی سربراہی میں استنبول (ترکی )میں نقل مکانی سے متعلق عالمی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کرنے والے سینیٹ کے وفد نے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ سینٹوپ سے ملاقات کی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وفد میں سینیٹر محمد طاہر بزنجو اور سینیٹر انور لال دین شامل ہیں۔ وفد نے ترک سپیکر کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔