اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارلیمنٹ میں آنا خوش آئند ہے اور انہیں پارلیمنٹ میں ہی آنا چاہیے جو بہترین فورم ہے، پارلیمنٹ صرف حملہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس میں بیٹھ کر ملکی آئین کا تحفظ کیا جاتا ہے، جمہوری نظام کو مضبوط کیا …
سینیٹر مشاہداللہ خان کی پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارلیمنٹ میں آنا خوش آئند ہے اور انہیں پارلیمنٹ میں ہی آنا چاہیے جو بہترین فورم ہے، پارلیمنٹ صرف حملہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس میں بیٹھ کر ملکی آئین کا تحفظ کیا جاتا ہے، جمہوری نظام کو مضبوط کیا جاتا ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بہترین لائحہ عمل مرتب کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نہ مان کر کوئی نیا کارنامہ سر انجام نہیں دیا کیونکہ وہ تو کسی کو بھی نہیں مانتے، وہ تواس ملک کے آئین کو بھی نہیں مانتے، ملک کے سرکاری ٹی وی جس پر انہوں نے حملہ بھی کیا اس کو بھی نہیں مانتے، پارلیمنٹ سمیت عدلیہ اور کسی بھی ملکی ادارے کو نہیں مانتے، یہ ان کا وطیرہ ہے لیکن ہماری عوام با شعورہے جو انکے منفی عزائم کو سمجھتے ہیں اسی لیے انہیں ہر جگہ شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آزاد کشمیر کے حالیہ عام انتخابات سمیت گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ لوگ ان کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور ان سے چھٹکارا چاہتے ہیں، سینیٹر مشاہداللہ خان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری، عمران خان، براہمداغ بگٹی اور الطاف حسین سارے ایک ہی جیسے ہیں جن میں کوئی فرق نہیں








