اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) جموں و کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے نمائندگان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرا منصب نے کہا ہے کہ مشرقی تیمورکی طرح کشمیر کے عوام کو بھی ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دیا جائے، جموں و کشمیر کے عوام اپنے جائز حق خودارادیت کو مسلسل دبائے جانے کیخلاف احتجاج کا اپنا جمہوری حق استعمال کر …
سینیٹر مشاہد حسین کی امریکی خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) جموں و کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے نمائندگان خصوصی سینیٹر مشاہد حسین سید اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرا منصب نے کہا ہے کہ مشرقی تیمورکی طرح کشمیر کے عوام کو بھی ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دیا جائے، جموں و کشمیر کے عوام اپنے جائز حق خودارادیت کو مسلسل دبائے جانے کیخلاف احتجاج کا اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں جس کا وعدہ کئی قراردادوں میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کر رکھا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی خصوصی نمائندے سفیر رچرڈ اولسن اور امریکی محکمہ خارجہ میں دیگر سینئر حکام کے ساتھ واشنگٹن میں اپنی ملاقات میں کیا۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔






