اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):سینیٹر ملک شہادت اعوان نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے کے بعد وزارت قانون و انصاف میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پیر کو وزارت قانون و انصاف سے جاری بیان کے مطابق وزارت آمد پر ڈپٹی سیکرٹری محمد عمر عزیز نے وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ سیکرٹری قانون و انصاف راجہ نعیم اکبر نے وزیر مملکت کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریف کیا اور وزارت کے افسران کا تعارف کرایا۔