اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے جماعت اسلامی کے سابق امیر منورحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم اور دیانتدار سیاست دان تھے۔ ان کی مذہبی وسیاسی خدمات کو تادیر رکھا جائے گا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔