اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا ،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سیاسی حکام بھی موجود تھے ۔
سینیٹر مصدق ملک نے کابینہ کی تشکیل کے چوتھے مرحلے میں اس عہدے کا حلف اٹھایا ، اس سے قبل 19اپریل ،22 اپریل اور 27اپریل کو حلف برداری کی تقریبات ہوئی تھیں ۔ نئی وفاقی کابینہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں پر مشتمل ہے۔