اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):ایوان بالا کے اجلاس میں صدر نشین نے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کامعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر مسرور احسن نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ کراچی کے عوام کو بجلی نہیں مل رہی اورعوام پھر بھی بل دے رہے ہیں، کے الیکٹرک سے پوچھا جائے کہ کراچی کے عوام کو بجلی کیوں نہیں دی جارہی۔
انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو کمیٹی میں بھیجا جائے اور کے الیکٹرک کو جواب دہی کے لئے اجلاس میں بلایا جائے۔صدر نشین سلیم مانڈوی والا نے کراچی بجلی کے مسائل کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔