اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):سینیٹ میں قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی گئی۔
جمعے کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کی۔