29.4 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومقومی خبریںسینیٹ اجلاس، کیمیائی اور مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کے کنونشن پر...

سینیٹ اجلاس، کیمیائی اور مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کے کنونشن پر عملدرآمد بل 2025ء متفقہ طور پر منظور

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ایوان بالا نے کیمیائی اور مہلک ہتھیاروں کی روک تھام کے کنونشن پر عملدرآمد بل 2025ء کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اس بل کو قائمہ کمیٹی سے منظور کردہ صورت میں زیرغور لانے کی تحریک پیش کی۔

تحریک کی منظوری کے بعد انہوں نے یہ بل ایوان میں پیش کیا۔ بعدازاں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی۔ ایوان نے متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دے دی۔ قبل ازیں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے اس بل سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589673

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں